کرک اگین رپورٹ۔کل بھارت کہے کہ نو بال ختم،آئی سی سی اسے یس کردے گا،اینڈی رابرٹس برس پڑے،جیت ماننے سے انکار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کا مطلب بھارتی کرکٹ بورڈ ہے۔کل کو بھارت کہے گا کہ نو بال اور وائیڈ بال نہیں ہونی چاہئیں تو آئی سی سی راستہ نکالے گا،یہ کرکٹ پر ظلم ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارت کیلئے سج گئی،کیا وجہ ہے۔اس کیلئے سب کچھ ہوگیا۔یہ باتیں کسی عام کرکٹر کی نہیں ،ماضی کے لیجنڈری پیسر ویسٹ انڈیز کے اینڈی رابرٹس کی ہیں۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ لیجنڈ اینڈی رابرٹس نے آئی سی سی کو بھارت کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ
بھارت سب کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔ آئی سی سی کو بعض اوقات بھارت کو نہیں کہنا چاہیے۔ یہاں تک کہ ہندوستان کو پچھلے سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک فائدہ تھا، جہاں وہ پہلے سے جانتا تھا کہ ان کا سیمی فائنل گیانا میں کہاں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کو بالکل بھی سفر نہیں کرنا پڑا۔ اینڈی رابرٹس نے مڈ ڈے کو کہا کہ ایک ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران سفر کیسے نہیں کر سکتی۔
رابرٹس نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ایسی جیت اور ایسی باتیں ٹیم انڈیا کیلئے مناسب نہیں ہیں۔یہ برابری کا میدان نہیں۔یہ انصاف نہیں۔یہ کرکٹ نہیں،بھارت سے پیسہ آنے کا مطلب من مانی کرنا رہ گیا۔میرے نزدیک آئی سی سی کا مطلب ہندوستانی کرکٹ بورڈ ہے۔ بھارت ہر چیز کا حکم دیتا ہے۔ اگر کل ہندوستان کہے۔سنو کوئی نو بال اور وائیڈز نہیں ہونے چاہئیں۔ میری بات مان لیں۔ آئی سی سی بھارت کو مطمئن کرنے کا راستہ تلاش کرے گا۔