کولمبو ،کرک اگین
چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا 356 اسکور کے ساتھ باجا بجانے والی بھارتی بیٹنگ لائن آج سری لنکا کے خلاف بد ترین ہزیمت سے دوچار ہوگئی ہے۔
ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 میں کولمبو میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے پڑا۔80 رنز کا اوپننگ سٹینڈ تھا لیکن 106 رنز کے اضافہ کے ساتھ 186 کے مجموعے پر 9 وکٹیں گرگئی تھیں۔آخری وکٹ پر اکسر پٹیل اور محمد سراج اسکور 197 تک لے گئے تھے کہ بارش آگئی۔بھارتی اننگ کے 47 اوورز مکمل ہوگئے تھے ۔
پاکستان کے خلاف سنچری کرنے والے ویرات کوہلی 3 اور کے ایل راہول 39 رنز بناسکے ۔روہت شرما کے 53 اور ایشان کشن کے 33 کے علاوہ سب فلاپ ہوگئے۔20 سالہ نوجوان اسپنر ڈیوتھ ویلاگے نے کیریئر بیسٹ 40 رنز کے عوض 5 وکٹ حاصل کیں۔اسا لانکا صرف 18 رنز کے بدلے 4وکٹیں اڑاگئے۔
کولمبو میں بارش رک چکی تھی۔اگر دوبارہ نہ ہوئی تو میچ شروع ہوگا۔پاکستان کے وقت کے مطابق شام 7 بجکر 22 منٹ تک اوورز کی کٹوتی نہیں ہوگی۔اس سے تاخیر ہوئی تو اوورز کٹنا پھر شروع ہونگے۔