| | | |

نیرج چوپڑا کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان،دیگر ممالک کی پچز بھی تیار،پی سی بی کہاں

ممبئی،لاہور:کرک اگین رپورٹ

نیرج چوپڑا کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان،دیگر ممالک کی پچز بھی تیار،پی سی بی کہاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کیلئے اولمکس میں جیولن تھرو میں سلور میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ عملی طور پر میدان میں آگیا ہے۔بنگلورو میں ایک ایسی اکیڈمی بنائی جارہی ہے جہاں کرکٹ کے ساتھ دیگرکھیلوں کیلئے بھی سہولیات موجود ہونگی۔

اس بات کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے بیرج چوپڑا سے ملاقات کے بعد کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اس پر فخر ہوگا۔

بنگلورو میں ہائی پرفارمنس سنٹر مکمل ہوگیا ہے،اس کا افتتاح اگلےماہ ہوگا۔غیر کرکٹرز کے لیے بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت دستیاب ہو گی۔ اس سہولت میں 45 انڈور ٹرف سمیت تین گراؤنڈز اور 100 پچز ہوں گی۔ مرکز کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر قسم کی پچز ہیں، جیسے برسبین کے گابا، ڈربن کے کنگسمیڈ یا دنیا کے کسی اور اسٹیڈیم میں دیکھی گئی پچز۔ بھارتی ٹیم بیرون ملک اسائنمنٹ کے لیے سفر  سے پہلے ان پچوں پر پریکٹس کر سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے منصوبوں میں تاحال ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہے اور جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کیلئے بھی کوئی رغبت کی بات نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *