چنائی ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی شکست پر سابق بھارتی کرکٹرزکو کیوں صدمہ،بیانات،شاداب کا سکین ہوگیا
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پاکستان کے ممکنہ اخراج پر سابق بھارتی کھلاڑیوں کو بھی صدمہ ہوا ہے۔
آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ عرفان پٹھان جو پاکستان کی افغانستان سے شکست پر میدان میں ناچ رہے تھے ،اب پاکستان کی حمایت میں آگئے ۔کہتے ہیں کہ امپائر کے 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے،ورنہ پاکستان فاتح ہوتا۔
سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ آئی سی سی قوانین خراب ہیں
ریویو میں آئوٹ ہے تو بس آئوٹ ہے۔پاکستان نے وکٹ لے لی تھی مگر متنازعہ قوانین شکست کا سبب بنے۔
سنیل گواسکر اور روی شاستری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے پوری کوشش کی،باںراعظم نے اچھی کپتانی کی،اسکور کم تھا،ورنہ وہ بہتر اندازمیں بائولرز استعمال کرلیتے۔
ناصر حسین کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔قسمت خراب تھی۔
ادھر شاداب خان ہسپتال ہوکر آگئے ہیں۔سی ٹی سکین رپورٹ کلیئر ہے۔اگلےیبز کھلانے کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔