اس وقت آئی سی سی کا اجلاس آخری مراحل میں ہے اور کل 20 جولائی کو ختم ہو جائے گا ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بڑی جاندار خبریں چلائی ہیں اور ایشیا کپ کے حوالے سے جو ہیڈ لائنز قائم کی ہیں وہ یہ ہیں کہ ایشیا کپ خطرے میں ۔ایشیا کپ ملتوی ہو سکتا ہے۔ ایشیا کپ میں تاخیر کا امکان اور وجہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ اور اس کا مقام ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیونکہ اس وقت محسن نقوی اے سی سی کے چیئرمین ہیں ان کی جانب سے اے سی سی میٹنگ کا مقام تبدیل نہ کرنا وجہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر اے سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو مطلع کیا ہے کہ اگر یہ میٹنگ ڈھاکہ میں ہوتی ہے تو بھارت اس میں شرکت نہیں کرے گا۔ یہ فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ کشیدہ سیاسی تعلقات پر مبنی ہے۔
بھارت اکیلا نہیں ہے۔ سری لنکا، عمان اور افغانستان نے بھی مبینہ طور پر ڈھاکہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان بورڈز کو بنگلہ دیش میں میٹنگ کے انعقاد کے بارے میں یکساں تحفظات ہیں۔ پش بیک کے باوجود اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی مقام تبدیل نہ کرنے پر قائم ہیں۔
