لیڈز۔کرک اگین رپورٹ ۔
ہیڈنگلے لیڈز میں آخری دن کے دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ۔119 سکور ہو گئے ہیں۔
ادھر لنچ سے پہلے بڑے دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے ۔بھارتی کھلاڑی جو یہ خواب دیکھ رہے تھے کہ بھاری بھرکم 371 رنز کے جواب میں انگلش کرکٹ ٹیم دباؤ میں ہوگی اور وہ جلد وکٹیں حاصل کر لیں گے۔ انہیں پورے سیشن میں ایک وکٹ نہ ملی۔کیچ ڈراپ ہوا لیکن بین ڈیکٹ اور زیک کرولی دونوں اپنی جگہ ڈٹے رہے۔ آخری اوور میں بھارتی پیسر محمد سراج لڑ پڑے اور انگلش بیٹسمین کو سخت جملوں کے ساتھ جواب دیا ،جبکہ دیکھا گیا کہ وہ شدید غصے میں تھے اور ان کے چہرے پر شدید ناراضگی تھی۔ خیر میچ میں وقفہ ہو گیا۔