ناگ پور ،کرک اگین
بائولنگ کے دوران کریم کا استعمال،بھارتی اسپنر جدیجا کو ڈبل سزا
کریم لگانے،بال ٹیمپرنگ کے شبہ ،امپائر کو بے خبر رکھنے پر بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا آئی سی سی سزا کی لپیٹ میں آگئے ۔2 سزائیں ۔
رویندرا جدیجا کو آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد کاٹ کیاگیا ہے اور ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ اس شق کا تعلق اس طرز عمل کی نمائش سے ہے جو کھیل کی روح کے خلاف ہو۔
ناگ پورٹیسٹ،کینگروز کو سانپ سونگھ گیا،ڈرامہ کے بعد اننگ کی شکست
یہ واقعہ ٹیسٹ کے پہلے دن کے 46ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری تھی۔ جدیجا نے اپنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر کریم لگائی تھی جودرد سے نجات دلانے والا مرہم ہے۔ نشر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جڈیجامحمد سراج کے ہاتھ سے ایک مادہ نکال کر اپنی انگلی پر لگاتے ہیں۔
بھارتی ٹیم انتظامیہ نے بعد میں کہا کہ کریم جڈیجہ کی انگلی پر سوجن کے لیے تھی، لیکن اس کے بارے میں فیلڈ امپائروں کو نہیں بتایا گیا۔ آئی سی سی میچ ریفری نے جڈیجہ کی وضاحت قبول کر لی لیکن ان پر ضابطے کے تحت کھیل کی روح کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔