ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول کا اعلان،جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزمہمان،30 واں ٹیسٹ سنٹر تیار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بی سی سی آئی نے بدھ کو 2025-26 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا شیڈول جاری کیا، جس میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ریاست آسام کی راجدھانی گوہاٹی بھارت میں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے والا 30 واں مقام بن جائے گا، جب وہ 22 سے 26 نومبر تک جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کے لیے احمد آباد میں 2 سے 6 اکتوبر تک اور کولکتہ میں 10 سے 14 اکتوبر تک ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز ایک ماہ بعد شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ دہلی میں 14 سے 18 نومبر اور دوسرا گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ اس کے بعد رانچی (30 نومبر)، رائے پور (3 دسمبر) اور وشاکھاپٹنم (6 دسمبر) میں تین ون ڈے کھیلیں گے، اس کے بعد کٹک (9 دسمبر)، ملان پور (11 دسمبر)، دھرم شالہ (14 دسمبر) اور احمد آباد (14 دسمبر) میں پانچ ٹی 20 کھیلے جائیں گے۔