ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کا وی آئی پی شیڈول،روانگی سیٹ،طویل پریکٹس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا لیگ مرحلہ ختم ہونے کے اگلے دن 21 مئی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امریکہ روانہ ہوگی۔ وہ کھلاڑی جو آئی پی ایل پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا حصہ نہیں ہوں گے، پہلی کھیپ کے ساتھ سفر کریں گے، جس میں راہول ڈریوڈ کے معاون عملے کے تمام اراکین شامل ہیں۔ دوسری کھیپ 26 مئی کو آئی پی ایل فائنل کے بعد امریکہ جائے گی۔
بھارت کا ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ،ویرات کوہلی و دیگر کی بحث تمام
ٹیم نیویارک جائے گی، جہاں اسے تین لیگ میچز کھیلنا ہیں۔ 5 جون (بمقابلہ آئرلینڈ)، 9 جون (بمقابلہ پاکستان) اور 12 جون (بمقابلہ میزبان امریکہ)۔ ابتدائی منصوبہ نیویارک میں کیمپ لگانے کا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مین ہٹن سے 30 کلومیٹر دور ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی سہولیات کا انتظام کر رہی ہے۔ سائیڈ کے لیے تقریباً چھ ڈراپ ان پریکٹس پچز ہوں گی۔