کرک اگین ورلڈ ٹی 20 رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل اب انجری رپورٹ آرہی ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما کی چونکادینے والی نیوز کے بعد انگلش کیمپ میں بھی ایک نجری اپ ڈیٹ ہے۔بڑا نام ڈیوڈ ملان زخمی ہیں اور اور وہ جمعرات کے سیمی فائنل کے لئے شائد دستیاب نہ ہوں،ان کی جگہ فل سالٹ کو کھلائےجانے کا امکان ہے۔
انگلینڈ کےآل رائونڈر معین علی نے تسلیم کیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل کے لئے ہمیں بھارت کے ایک کھلاڑی کے حوالہ سے ضرور پریشانی ہے۔بھارت اور انگلینڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں ناک آئوٹ میچ کے لئے جمعرات کو مقابل ہونگے۔معین علی کہتے ہیں کہ جارح مزاج ہٹر سوریا کمار یادیو کی فکر ہے۔انگلش کیمپ اس کے حوالہ سے ضرور پریشان ہے۔
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پورے انگلینڈ کو اپنا دشمن بنالیا ہے،ان کے حوالہ سے کرکٹ حلقوں میں سخت ناپسندیدگی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ڈی ویلیئرز نے کچھ بات ہی ایسی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کو وہ فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل بڑی نیوز،روہت شرما زخمی
ادھر آسٹریلیا نےانگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ویسٹ سے ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنے الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ٹریوس ہیڈ کی محدود اوورز کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے والے پیسرز کا اسکواڈ برقرار رکھاگیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں مارکس ہیرس کی آمد ہوگی۔آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے فوری بعد کھیلے گی۔میچز سڈنی میلبرن میں ہونگے۔ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز اس سیریز کے لئے بھی کپتانی کریں گے۔یوں کمنز کی ایک روزہ کرکٹ میں یہ پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔
میتھیو ہیڈن کا بابر اور سڈنی کے حوالہ سے اہم انکشاف،ٹیم کا آرام،کپتان کی پریکٹس
ادھر آئی سی سی نے ہال آف فیم پلیئرز کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کے مرحوم کرکٹر عبدالقادر کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔