لندن،کرک اگین رپورٹ
انٹرنیشنل ایجنٹ کرکٹ بد عنوانی میں پکڑاگیا،معطل،نسیم شاہ سمیت متعدد کا پلیئر ایجنٹ
انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (آئی سی اے) نامی ایجنسی کا محاذ بنانے والے مغیث احمد کو ای سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کے چار الزامات کا مجرم پایا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹر ایسوسی ایشن اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رجسٹرڈ پلیئر ایجنٹ پر بدعنوانی سمیت چار بڑے الزامات لگے ہیں۔ انگلینڈ اینٹی کرپشن یونٹ نے فوری طور پر ان کی سماعت کی ہے اور انہیں قصوروار قرار دیا ہے اور جلد انہیں باقاعدہ سزا دی جائے گی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر ان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ یہ ایجنٹ مغیث احمد ہے اور یہ انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی رجسٹرڈ ہے اور انٹرنیشنل پلیئرز کا بھی ایجنٹ ہے ۔پاکستان میں پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق اور موجودہ پلیئر نسیم شاہ اور سابق سعید اجمل کے بھی یہ ایجنٹ ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں یہ بڑی خبر ہے۔