| | | | | |

انٹرنیشنل کرکٹ سٹیبلشمنٹ حرکت میں،بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے بڑا دعویٰ

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ سٹیبلشمنٹ حرکت میں،بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے بڑا دعویٰ۔بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی مرضی کے نتائج کیلئے ایک اور بڑاکام کرنے جارہا ہے،آسان الفاظ میں کرکٹ کی انٹرنیشنل  سٹیبلشمنٹ کوشش کررہی ہے کہ کرکٹ کے سب سے بڑے طویل فارمیٹ کا فائنل کسی طرح اپنے ملک منتقل کروایا جائے اور پھر مرضی کی پچز بناکر یہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مقام کے بارے میں بڑے پیمانے پر اپ ڈیٹ دی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی بورڈ 2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے وینیو کی تبدیلی سمیت اس سے اگلے 2027 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو اپنے ملک میں کروانے کیلئے آئی سی سی سے بات چیت کررہا ہے۔شاہ نے انکشاف کیا کہ بی سی سی آئی انگلینڈ کے علاوہ کسی اور مقام پر ڈبلیو ٹی سی 2027 فائنل کی میزبانی کے لیے آئی سی سی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ساتھ میں اگلے فائنل 2025 کے وینیو کی تبدیلی کوششیں بھی ہیں۔

بھارت نے اولین 2 ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلنز 2021 اور 2023 کے فائنل کھیلے،انگلینڈ میں اسے پہلے نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا نے ہرادیا،اب بھی رواں سائیکل میں بھارت اور آسٹریلیا تاحال سرفہرست ہیں،فائنل اگلے سال جون میں اوول میں شیڈول ہے لیکن بھارت تبدیلی چاہتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *