ملتان ،کرک اگین رپورٹ
انضمام اور وسیم اکرم بھی ایسی پچز پر لیجنڈری بنے،سعود شکیل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں بننے والی موجودہ پچز اعلیٰ معیار کی ہیں اور اسی پچز پر ہی کھیل کر وسیم اکرم انضمام الحق شعیب اختر جیسے نامی گرامی کھلاڑی لیجنڈری پلیئرز بنے تو یہ اس میں ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم بھی اس پر پرفارم کریں اور ہم بھی لیجنڈ میں شمار ہو جائیں۔ سعود شکیل نےملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں سپن پچز کا دفاع کیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئی ایسی پچز بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں ہم جب کلب لیول کرکٹ شروع کرتے ہیں تو اس قسم کی پجز کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پھر یہ سوال باقی تھا کہ پھر بابر اعظم جیسے سینئر کھلاڑی بھی ناکام ہو رہے ہیں اور پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار ہے تو اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ ٹف کنڈیشن میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن یہ دیکھنا چاہیے میچ کون جیتا ہے۔ ہم نے انگلینڈ کوہرایا ہے۔ ہم نے ویسٹ انڈیز کو ہرامایا ہے۔ ہم جیت رہے ہیں تو ہر چیز ٹھیک ہے ۔جب جیت آ رہی ہے تو ٹھیک ہے اگر یہی میچز ڈرا ہو جاتے ہیں یہاں ہار جاتے ہیں تو آپ لوگ شور مچاتے کہ ایسی پچز کیوں بنائی ہیں۔
سعود شکیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایسی کوئی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جب ٹیم جیت رہی ہوتی ہے تو وننگ کمبینیشن ہوتا ہے ہر ایک نے پرفارمنس کیا ہے تو ایسے میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ٹیسٹ رینکنگ میں بہترین ہونا میرے پرسنل اعزاز میں تو اچھا ہے لیکن ہماری توجہ زیادہ تر اپنی پرفارمنس پر ہوتی ہے۔ پرفارمنس ہوگی تو رینکنگ بھی اچھی ہوگی اور رینکنگ بہرحال ایک اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔
سعود شکیل نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت بہتری کی طرف گامزن ہے اور اس کے سپنرز اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں اور کمبینیشن بھی موجود ہے۔ نئے بال سے اوپنرز کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ ساجد خان نے بھی نئی بال سے شروع میں ہی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو آؤٹ ؤٹ کیا تو اوپنرز اور ان کے ساتھ کے کھلاڑی اگرچہ تھوڑی مشکل میں ہے لیکن امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔دوسرا ٹیسٹ ہفتہ 25 جنوری سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔