کرک اگین رپورٹ۔تمام کرکٹ بورڈز آئی پی ایل کا بائیکاٹ کریں،انضمام الحق نے بڑا مطالبہ کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان کا یہ بیان بھارتی میڈیا میں زور پکڑرہا ہے اور وہاں سے رد عمل میں ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کو ایک طرف رکھیں، آپ آئی پی ایل کو دیکھیں جہاں دنیا بھر کے تمام ٹاپ کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ لیکن بھارتی کھلاڑی دوسری لیگز میں کھیلنے نہیں جاتے۔ اس لیے تمام بورڈز کو اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں بھیجنا بند کر دینا چاہیے۔ اگر آپ کسی بھی لیگ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز نہیں کرتے تو کیا دوسرے بورڈز کو موقف اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انضمام نے پاکستان کے ایک مقامی نیوز چینل پر یہ سوال اٹھایا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بھارت اور بی سی سی آئی سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے دیگر بورڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) کا بائیکاٹ کریں۔ وجہ؟ اگر بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں کھیلنے کے لیے رہا نہیں کرتا تو دوسرے بورڈز کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔