| | | |

آئی پی ایل 2023،ایم ایس دھونی چنائی سپرکنگزکو جتوانے میں ناکام

چنائی،کرک اگین رپورٹ

Image by BCCI

آئی پی ایل 2023،ایم ایس دھونی چنائی سپرکنگزکو جتوانے میں ناکام۔آئی پی ایل 2023 میں ایک اور دلچسپ میچ۔ایم ایس دھونی جادودکھانے میں ناکام ہوگئے۔آخری لمحات میں وکٹ پر موجود رویندراجدیجا کے ساتھ درکار اسکور نہ بناسکے۔آخری 3 بالز پر 7 اسکور نہ بنے۔یوں یہ سنسنی خیز میچ راجستھان رائلز نے صرف 3 رنز سے جیت لیا ہے۔

چنائی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے8 وکٹ پر 175 اسکور بنائے۔ایم ایس دھونی کی ٹیم چنائی سپرکنگز6 وکٹ پر 175 اسکور بنائے۔ڈیوون کونوے نے 50 رنزکئے لیکن رویندرا جدیجا کے 15 بالز پر 25 اور ایم ایس دھونی کے 17 گیندوں پر 32 اسکور بھی فضول گئے۔یہ آخری اوور میں درکار 13 اسکور نہ بناسکے۔

راجستھا رائلز اس فتح کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ بہتر نیٹ رن ریٹ لئے پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *