| | | |

آئی پی ایل 2024،کوہلی کی اننگ خود غرضی کی علامت بن گئی،بنگلورو کو پھر شکست

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2024،کوہلی کی اننگ خود غرضی کی علامت بن گئی،بنگلورو کو پھر شکست۔آئی پی ایل 2024 میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے بڑی شکست ہوگئی ہے،یہ ایونٹ میں تیسرے میچ میں اس کی دوسری شکست ہے۔ویرات کو ہلی کے 59 بالز پر بنائے گئے ناقابل شکست 83 رنزرائیگاں گئے۔ناکام ٹیم نے ہوم میدان میں 6 وکٹ پر 182 رنزبنائے۔مچل سٹارک 47 رنزکی مار کھاکر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہدف 19 بالیں قبل   3 وکٹ پر پورا کرلیا۔سنیل نارائن نے 47 اور ویکتش ایئر نے 50 رنزبنائے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی دوسرے میچ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *