دہلی،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل،بھارتی دارالحکومت پر بیٹرز کا حملہ،تیز ففٹی بھی نہ بچاسکی،پھربھی پاکستانی بائولرز سے موازنہ فضول۔کرکٹ جکی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں بیٹرز نے اٹیک کردیا،بائولرز پسپا۔ٹی 20 میچز میں تیز ففٹی کا ریکارڈ لیکن میزبان دہلی کو شکست۔سن رائزرز حیدر آباد کی جیت۔اس میچ میں 465 رنزبنے،اس آئی پی ایل میں اس سے قبل ریکارڈ ٹوٹل،ریکارڈ میچ اسکور،ریکارڈ ہدف کاتعاقب سب کچھ ہوگیا،بیٹرز کا غلبہ ہے لیکن اس کے باوجود یہ سمجھنا کہ بھارت میں بائولرز نہیں ہیں اور پاکستان میں ہیں،ٰیہ حماقت ہوگی۔پاکستان کے پاس کوئی پیمانہ نہیں ہے۔پی ایس ایل میں اس لیول کے پلیئرز نہیں تھے اور نیوزی لینڈ لولیول کی ٹیم ہے۔
فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 266 رنزبنائے۔ٹریوس ہیڈ نے 32 بالز پر 89 رنزکی اننگ کھیلی۔6 چھکے اور 11 چوکے۔278 سے زائد کا سٹرائیک ریٹ۔ابیشک شرما نے 12 بالز پر 42 کی اننگ کھیلی۔انہوں نے383 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔38 بالز پر 131 رنزکا ریکارڈ اوپننگ اسکور بنا۔ٹیم نے 7 وکٹ پر 266 رنزبنائے۔کلدیپ یادیو کو 4 وکٹ کیلئے 55 رنزکی مار پڑی۔
بطور کپتان واپسی،بابر اعظم کا ورلڈریکارڈ،شاہین عامر کےآنے سے کیوں خوش
جواب میں دہلی کیپیٹلز نے 2 وکٹ گنوانے کے باوجود 7 ویں اوور میں ٹوٹل سنچری سے اوپر کردیا۔اوپنر جیک فریزر میک گرک نے دھواں نکال دیا،15 بالز پر ففٹی مکمل کرڈالی،تیز ففٹی جکی ریکارڈ بک میں آگئے اور صرف 18 بالز پر 361 کے سٹرائیک ریٹ سے65 رنزبٹورگئے انہوں نے7 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔62 رنز بائونڈریز سے نکالے۔ان کے آئوٹ ہوتے ہی دہلی کیپیٹلز بکھر گئی۔آخری 4 وکٹیں اسکور میں اضافہ نہ کرسکیں۔ٹیم 5 بالز قبل 199 اسکور پر آئوٹ ہوئی اور67 رنز سے ہارگئی۔نتارجن نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔