کرک اگین رپورٹ۔آئی پی ایل،کرکٹ ویسٹ انڈیزنے اپنی 2 سیریز کے باوجود کیا فیصلہ کیا،جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز بھارت کرکٹ بورڈ کے آگے لیٹ گیا۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشنل سیریز کے باوجود اس نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے کھلی چھوٹ دی ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 مئی سے 3 جون تک ہونے والے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آئندہ ون ڈے دوروں کے حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز اسے ایک غیر معمولی اور غیر متوقع صورتحال کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کی گہرائی اور معیار پر بھروسہ ہے اور ہم فخر کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کے لیے ایک مضبوط، مسابقتی اسکواڈ کو میدان میں اتارنے کے لیے پرعزم ہیں۔ویسٹ انڈیز 21، 23 اور 25 مئی کو آئرلینڈ میں تین ون ڈے کھیلے گا اور پھر 29 مئی، یکم اور 3 جون کو انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف زیادہ سے زیادہ ون ڈے کھیلنے جائے گا۔ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے گا لیکن یہ 6 جون کو شروع ہو گی، جب تک کہ آئی پی ایل کا فائنل (3 جون) ہوگا۔