کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔پاکستان کے بعد اب بھارت بھی لپیٹ میں آگیا ہے۔ پاکستان میں اج پی ایس ایل کا پہلا میچ نہیں ہو سکا تو بھارت میں آج دھرمشالہ کے مقام پہ جاری میچ ختم کرنا پڑا۔ دو وجوہات بنیں۔ پہلی وجہ پاکستان بھارت ٹینشن اور دوسری وجہ بھارت کے ناقص انتظامات ۔ٹاور گر گیا۔ بجلی بند ہو گئی۔ اندھیراچھا گیا ۔
دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان آئی پی ایل 2025 کا میچ 10.1 اوورز کے بعد بھارت پاکستان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان منسوخ کر دیا گیا۔
اسٹیڈیم کا ایک لائٹ ٹاور گر گیا، جس نے زبردستی کھیل روک دیا اور پھر اس کے بعد کھلاڑیوں کو میدان سے باہر جانے پر مجبور کیا۔
بی سی سی آئی کے ایک سرکاری بیان کے مطابق اسٹیڈیم میں اہم تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا تھا۔ علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے اسٹیڈیم کے لائٹ ٹاورز میں سے ایک خراب ہوگیا۔ بی سی سی آئی اسٹیڈیم کے شرکاء کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے، بورڈ کی ریلیز میں کہا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں اور تماشائیوں کو ایچ پی سی اے سٹیڈیم سے نکال لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑی اور کوچ ٹیم ہوٹل کے لیے بسوں میں سوار ہوئے تھے۔