حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل ، ممبئی کی شکست کے،مزید نئے ریکارڈز،اگروال نے سر ٹکرادیا،روہت شرما اور پانڈیا میں پھر گرمی سردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل میچ ممبئی کی شکست کے باوجود مزید نئے ریکارڈزبناگیا،اگروالنے سر ٹکرادیا،روہت شرما اور پانڈیا میں پھر گرمی سردی۔آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کو مسلسل دوسری شکست۔ریکارڈز سے بھرپور میچ،کئی نئے ریکارڈز بن گئے لیکن ممبئی انڈینز پوائنٹس سسٹم پر کھاتہ کھولنے میں ناکام۔میچ میں سابق کپتان روہت شرما اور موجودہ کپتان ہردک پانڈیا میں سرد جنگ رہی،سابق کپتان دور سے دورسے نئے کپتان کے فیصلے دیکھتے رہے اور کسی بھی طرح اصل انداز میں معاونت نہیں کی۔
آئی پی ایل ہسٹری میں کسی بھی میچ میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ٹوٹا۔کسی بھی میچ کا بڑا ٹوٹل بنا اور کسی بھی میچ میں دونوں اننگز کا مجموعی سکور نیا ریکارڈ قائم کرگیا ہے۔
گیارہ سال بعد آئی پی ایل ہسٹری کا نیا ریکارڈ بن گیا،روہت شرما کیلئے بڑا چیلنج
میانک اگروال کا چھکا روکنا اوربائونڈری کے باہر تختہ پر سرکے بل گرنا بھی میچ کا اہم لمحہ بن گیا ہے۔
حیدرآباد دکن میں میزبان سن رائزرز حیدرآباد نے 3 وکٹ پر 277 رنزکا مجموعہ بنایا۔یہ نیا ریکارڈ تھا،اس سے قبل 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے 263 رنزبنائے تھے۔جواب میں ممبئی انڈینز نے بھی خوب فائٹ کی اور بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 246 رنز کردیئے۔تلک ورما کے34 بالز پر 64 اورٹم ڈیوڈ کے22 بالز پر 42 کے ساتھ کئی پلیئرز کی کم بالز پر تیز ہٹنگ بھی تھی لیکن ٹیم 5 وکٹ پر 246 رنزبناگئی۔یوں 31 رنزسے میچ ہاری۔پیٹ کمنز اور سن ڈکٹ نے 2،2 وکٹیں لیں۔اسی اننگ میں میانک اگروال نے ایک چھکا ایسا بچایا کہ خود میدان سے باہر گرے ،انہیں ٹریٹمنٹ ملی۔
اس میچ میں مجموعی طور پر دونوں اننگز میں 523 رنزبنے جو کسی بھی سنگل میچ کا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل 469 اسکور2010 میں بنے تھے،اس میچ میں 40 چھکے لگے جو کسی بھی آئی پی ایل کی 17 سالہ ہسٹری کا ریکارڈ ہے۔
میچ کے دوران اور سیکنڈ اننگ میں ممبئی انڈینز کے موجودہ کپتان کپتان ہردک پانڈیا اور سابق کپتان روہت شرما میں کھنچائو رہا،گزشتہ میچ میں بھی موجودہ کپتان سابق کپتان کو حکم دیتے اور شکست کے بعد روہت شرما انہیں لیکچر دیتے پائے گئے تھے۔