کرک اگین رپورٹ۔آئرلینڈ اگلے ماہ پاکستان،پاکستان کا بھی جوابی دورہ،انگلینڈاور ویسٹ انڈیز سے بھی میچزکرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ کرکٹ آئرلینڈ نے منگل (11 مارچ) کو تصدیق کی کہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، زمبابوے کی خواتین اور پاکستانی خواتین اس سال موسم گرما میں آئرلینڈ کا دورہ کریں گی۔ بورڈ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ خواتین ٹیم اگلے ماہ 4 اپریل سے پاکستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
مردوں کی ٹیم مئی کے آخر میں کلونٹارف میں ہونے والے تین ون ڈے میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گی جس کے بعد جون میں بریڈی میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ سیریز کے اختتام کے بعد آئرش کھلاڑی جولائی اگست میں یورپین ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ میں شامل ہوں گے جس کے بعد انگلینڈ پہلی بار ستمبر میں دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کرے گا۔
ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں شامل ہوگی جس میں زمبابوے کے خلاف پانچ اور پاکستان کے خلاف جولائی اگست میں تین شیڈول ہیں۔ کرکٹ آئرلینڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آئرلینڈ وولوز کا مقابلہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے چار روزہ میچ میں افغانستان اے سے ہوگا جس کے بعد ایک روزہ سہ فریقی سیریز ہوگی جس کے ساتھ سری لنکا اے تیسری ٹیم ہوگی۔