ٹرینڈاڈ۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی ون ڈے کپتان محمد رضوان کے ساتھ ویسٹ انڈیز میں یہ پہلی سیریز ہے،جس کا آغاز چند گھنٹے قبل ہوا۔یہاں ٹرینڈاڈ میں پچ انسپیکشن کے وقت کوچ کا جارحانہ انداز وائرل ہوگیا ہے اور رضوان کا سرجھکائے سٹائل مزید سوالات کھڑے کرگیا ہے۔
یہ کیسا انداز تھا،حاکمانہ یا بحث والا یا میری مانو والا،ایسا ہیڈ کوچ عام طور پر نہیں کرتے۔کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ سلمان علی آغا کی طرح کا کپتان سمجھ کر مائیک ہیسن ٹریٹ کررہے ہوں۔
ممنکہ باتیں
یہی پچ کے بارے میں ہوسکتیں،اس کے اوپر ٹیم سلیکشن کی بات ہوسکتی،سپنرز یا پیسرز میں سے کسی کے اضافے کی بات ہوسکتی اور کیا ہوسکتا۔
پاکستان کے سینئرز محمد رضوان،بابر اعظم یہاں کھیل رہے ہیں۔دیکھنا ہوگا کہ یہ معاملات کب تک ایسے چلیں گے۔
ادھر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں اختتامی اطلاعات تک 4 وکٹ پر 184 رنزبنالئے تھے۔37 ویں اوور کا کھیل رہا تھا۔