کراچی،کرک اگین رپورٹ۔اسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کو بھی نہ چھوڑا،پی ایس ایل 10 میں مسلسل چوتھی فتح،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کو بھی شکست ہو ہی گئی اور اگرچہ یہ اس کی دوسری شکست ہے لیکن گزشتہ میچوں میں اس کی پرفارمنس سے لگ رہا تھا کہ وہ اٹھان بھر چکے ہیں، لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج اپنی پوزیشن کو اور مستحکم کر لیا ۔مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم کو اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کو پہلے بیٹنگ کا موقع کر دیا لیکن ان کی ٹیم اس پچ پر نہیں کھیل سکی اور 20 اوورزمیں سات وکٹ پر 128 رنز بنا سکی۔ اس اننگز میں ٹم سیفرڈ کے تیس رنز نمایاں تھے اور آخری نمبروں میں کھیلتے ہوئے عباس آفریدی نے 24 ناٹ آؤٹ رنز بنائے 9 بالز پر، مطلب اس سے پہلے تو حالات یہ تھے کہ چھ وکٹ 93 رنز پر گر گئے تھے اور 17واں اوور چل رہا تھا تو کہا گیا کہ بیٹنگ کے لیے مشکل پچ ہے لیکن اسلام اباد یونائٹڈ کے بیسٹمینوں نے جب اننگ شروع کی تو ان کو کوئی مشکلات پیش نہیں آئی اور کپتان شاداب خان نے نہایت ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا ۔اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی 18 بالز پر 30 رنزبنا گئے۔ اعظم خان نے 30 بالز پر 31 رنز بنا کر اچھا آغاز دیا۔ شاداب خان 47 رنز بنا کے اس وقت بولڈ ہوئے جب اسکور تقریبا برابر ہو چکا تھا لیکن اپنا کام کر گئے تھے۔
اسلام اباد یونائٹڈ اس وقت چار میچز میں چاروں فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس لیے پہلی پوزیشن پر ہے۔ لاہور قلندرز کے تین میچوں میں چار پوائنٹس ہیں اور کراچی کنگز کے اب چار میچوں میں چار پوائنٹس ہو گئے ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے تین تین میچوں میں دو پوائنٹ ہیں اور ملتان سلطانز تین میچ میں صفر پوائنٹ کے ساتھ چل رہی ہے تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ حسن علی نے اس میچ میں اگر چار اوورز میں 28 دے کے دو وکٹیں لیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو جتوا نہ سکے۔ شاداب خان 40 بالز پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل کراچی کنگز جب بیٹنگ کر رہی تھی تو اسلام آباد اباد یونائٹڈ کے باولرز نے کمال بولنگ کی۔ نسیم شاہ ،جیسن ہولڈر نے دو، دو وکٹیں لیں
شاداب خان نے چار اوور میں 17 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
اسلام آباد نے ہدف 17 بالیں قبل 4 وکٹ پر پورا کیا۔6 وکٹ کی جیت حاصل کی ۔