لاہور ۔کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 10 میں وفاقی دارالحکومت ٹیم کو ایک اور بڑا دھجکا ۔پشاور زلمی کے ہاتھوں خفت آمیز شکست ۔پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن کو اب خطرات بڑھنے لگے ۔مسلسل شکستوں کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم بکھرتی دکھائی دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں بابراعظم کی ٹیم پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو انتہائی اہم ترین میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر قیمتی دو پوائنٹ اپنے نام کیے ۔ناکام ٹیم پہلے کھیلی اور صرف 143 رنز بنا سکی ۔
صاحبزادہ فرحان کے 36 اور بینک ڈور وش کے 33 رنز کہ بدولت ٹیم اسلام آباد نو وکٹ پر 143 رنز بنا سکی۔محمد علی سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 26 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
خواب میں پشاور زلمی نے 12 کے سکور پر اپنے دونوں اوپنرز کھو دیے جس میں صائم ایوب بھی شامل تھے اور 38 کے سکور پر تیسرا نقصان ہوا جب محمد حارث بھی چلتے بنے۔ یہاں سے بابراعظم اور صداقت نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور چوتھی وکٹ پر بند باندھ دیا۔ دونوں نے 102 رنز کی شراکت قائم کی۔ صداقت 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 53 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی نے ہدف 16.4اوورز نے چار وکٹ پر پورا کر کے میچ چھ وکٹ سے اپنے نام کیا۔
پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائٹڈ سات میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔لاہور قلندرز آٹھ میچوں میں نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سات میچز میں نو پوائنٹس کے ساتھ اگلے نمبر پر ہے ۔کراچی کنگز 7 میچز میں 8 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے اور پشاور زلمی 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ اب پانچویں نمبر پر ہے۔