کراچی،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا ہے۔نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے سیریزکے تیسرے ٹیسٹ میں مسلسل شکست کے بعد بابر اعظم الیون وائٹ واش ہوئی ہے۔پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی بار قومی ٹیم اپنے ہوم گرائونڈز میں کسی بھی ٹیم کے خلاف اس ہزیمت سے دوچار ہوئی۔انگلینڈ ایساکرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ساتھ میں اس نے اپنی عوام کو کرکٹ کرسمس کا تحفہ دیا ہے۔
اظہر علی خواہش کے باوجود 100 ٹیسٹ کیوں نہ کھیل سکے،پردہ اٹھادیا
منگل کی صبح میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نے 167 رنزکے تعاقب میں 112 رنز 2 وکٹ سے اننگ شروع کی اور سکون سے 170 رنزبناکر میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔بین ڈکٹ82 اور بین سٹوکس 35 پر ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ نے راولپنڈی،ملتان اور کراچی کے ٹیسٹ جیتے ہیں۔2000 کے بعد پاکستان میں پہلی،مجموعی طور پر دوسری اور کلین سوئپ کے حوالہ سے پاکستان میں پہلی سیریزجیتی ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم آخری روز دبائو میں تھے۔معمولی بات پر کھلاڑیوں پر برستے دکھائی دیئے ہیں۔