لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ۔مزا آگیا،ایسی جیت کی ضرورت کیوں تھی،رمیز راجہ بتارہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مزا آگیا،ایسی جیت درکار تھی۔پاکستان کا مومنٹم بن گیا۔جنوبی افریقا کے خلاف 3 ملکی کپ کے میچ میں کامیابی کے بعد معروف کمنٹیٹر،سابق کپتان رمیز راجہ نے ٹیم پاکستان کی تعریف کی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے کمال پرفارمنس دی،اننگ میں سکون،جارحیت،حکمت اور پلاننگ بھی دکھائی دی اور اسی چیز کی ضرورت تھی۔اس جیت سے فائدہ ہوگا۔رمیز راجہ نے مزید یہ کہا ہے کہ اب بائولنگ پر کیا بات کریں،اگر ہمیں 350 سے زائد کی مار پڑی تو ہم نے اس سے زائدپٹائی بھی کردی۔جیت کے بعد ویسے ہی خامیاں چھپ جاتی ہیں۔
یہ سب اللہ کا کرم اور مدد،فیلڈ میں غصہ کھلاڑیوں کے کہنے پر ہی شروع کیا ہے،رضوان
پاکستان نے جنوبی افریقا کو ریکارڈ 353 رنزکا ہدف عبور کرکے ریکارڈ 260 رنزکی شراکت کے ساتھ6 وکٹ کی جیت نام کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔جہاں 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے اس کا مقابلہ ہوگا،۔