دبئی،کرک اگین رپورٹ۔جیسن گلیسپی پی سی بی کیخلاف آئی سی سی میں چلے گئے،عالمی عدالت بھی آپشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف مالی بدعنوانی کا کیس لے کر آئی سی سی پہنچ گئے،جلد ہی عالمی عدالت میں جانے کا عندیہ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور جیسن گلیسپی میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے،اس نے اس وقت زور پکڑا ہے،جب پی سی بی نے غیر ملکی ہیڈ کوچ رکھنے کیلئے اشتہار جاری کیا۔
گزشتہ سال آسٹریلیا کے دورے کے فوری بعد پی سی بی رویہ اور فیصلوں سے تنگ آکر جیسن گلیسپی نے ساتھ چلنے سے انکار کیا،جس وقت انہوں نے چھوڑا،اس وقت وہ ریڈ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ اور وائٹ بال کرکٹ کے عبوری ہیڈ کوچ تھے۔
گلیسپی نے الزام لگایا تھا کہ عاقب جاوید نے حرکت کی،جاب گئی۔اب الزام لگایا کہ پی سی بی نے انکے واجبات نہیں دیئے،پی سی بی نے جواب میں 4 ماہ کے نوٹس کا کہہ کر انکار کردیا کہ گلیسپی نے نوٹسز نہیں دیا۔
اب گلیسپی آئی سی سی کے پاس چلے گئے ہیں،جہاں ثالثی کی کوشش ہوگی یا کمیٹی کام کرے گی اور گلیسپی عالمی عدالت جانے پر بھی وکلا سے مشورہ کررہے ہیں۔