کینڈی،کرک اگین رپورٹ
جسپریت بمرا بھارت کا میچ چھوڑکرممبئی پہنچ گئے،میچزمنتقلی کیلئے پی سی بی کا مقام مسترد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ میں بھارت کے میچ سے قبل اس کے پیسر جسپریت بمرا اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے لیکن اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔اتنا کہا گیا ہے کہ یہ ایک ذاتی مصروفیات کا دورہ ہے۔
کرک اگین کے مطابق بمرا کے ہاں بچہ کی پیدائش متوقع ہے۔
بمرا کی ایک سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن پاکستان کے خلاف بارش کے سبب انہیں بائولنگ کا موقع نہیں ملا تھا۔آج نیپال کی ایسوسی ایٹ ٹیم سے مقابلہ کی وجہ سے ان کی موجودگی کو ضروری نہیں جانا گیا،آج کے میچ کے بعد بھارت کا اگلا میچ دس ستمبر کو پاکستان سے ہوگا،باقی میچز 12 اور 15 ستمبر کو شیڈول ہیں۔
ورلڈکپ2023،بھارت کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل ہوگیا،کے ایل راہول کیلئے آج کے دن شرط رکھ دی گئی
ادھر کولمبو میں تیز بارشوں کے سبب باقی ایونٹ بھی کینڈی کے پالی کیلے میں منتقل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔پاکستان جس نے دمبولا کو تجویز کیا تھا،وہاں میچز ممکن نہیں ہونگے،دمبولا میں فلڈ لائٹس پر اکم چل رہا ہے،وہاں دن میں میچزممکن ہیں،رات کے نہیں ہوسکتے،اس لئے پی سی بی کی یہ تجویز بھی قابل عمل نہ ہوگی،حتمی فیصلہ اگلے 24 گھنٹوں میں ہوجائے گا۔
ویرات کوہلی اگر وہاں نہ ہوتا تو،شاداب خان نے اہم جملہ مکمل کردیا