لیڈز،کرک اگین رپورٹ۔جسپریت بمرا نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا،ریکارڈ توڑدیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبرییں یہ ہیں کہ وسیم اکرم نے ہمیشہ ہی جسپریت بمرا کی تعریف کی ہے۔ان کی صلاحیت اور فن کو مانا ہے۔آج وسیم اکرم کا ایک ریکارڈ بھارتی پیسر جسپریت بمرا نے اپنے نام کیا ہے۔
دائیں ہاتھ کے سیمر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ کر انگلینڈ جیسے ممالک میں ایک ایشیائی کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے ساتھ، جسپریت کے پاس اب 147 وکٹیں ہیں، جس نے اکرم کی 146 وکٹوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔