کرک اگین رپورٹ۔جسپریت بمرا کی کرکٹ میں واپسی کب،طے ہوگیا۔کرکٹ کیتازہ ترین نیوز یہ ہے کہ جسپریت بمرا کی کرکٹ میں واپسی کب ہوگی،سب کو اس کا انتظار ہے۔بھارت میں آئی پی ایل جاری ہے۔بمرا آسٹریلیا کے دورے کے دوران ان فٹ ہوئے اور چیمپئنز ٹرافی سمیت کئی سیریز سے باہر ہوئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالہ سے بمرا کی فٹنس پر محتاط ہے۔یہی وجہ ہے کہ بمرا خود بھی محتاط ہیں۔خیال ہے کہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ فٹنس ٹیسٹ کے فائنل راؤنڈ کے قریب ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے مکمل کلیئر ہونے کے بعد ہی بمراہ ایم آئی کے ساتھ لنک کر سکتے ہیں اور آئی پی ایل میں کھیل سکتے ہیں۔آئی پی ایل کے اگلے 2 میچز کے بعد ہی واپس آئیں گے۔