دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔جے شاہ پاکستان آرہے یا نہیں،شرٹس پر پاکستان،تبصرے،دبئی میں ہنگامہ خیز بھارتی ٹریننگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے اس وقت تک پاکستان آنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اس حوالہ سے کوئی سفری تیاری بھی شیڈول نہیں کی ہے۔
گزشتہ دنوں انڈر 19 ویمنز ایونٹ تک کیلئے وہ چھوٹے ممالک کے چھوٹے شہروں تک گئے تھے۔اپنی سوشل میڈیا ٹائم لائن سے معمولی باتیں جیسے پلیئر آف دی منتھ تک کو شیئر کرتے ہیں لیکن آئی سی سی کے بڑے اور تیز ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے خاموش ہیں۔
ادھر بھارتی شرٹس سامنے آئی ہیں۔10 گھنٹے قبل بھارتی بورڈ نے اسے شیئر کیا۔شرٹس پر پاکستان کانام اور چیمپئنز ٹرافی لوگو موجود ہے،اس پر بھی دلچسپ تبصرے ہیں۔
دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک رات قبل سخت ٹریننگ کی۔بیٹرز نے نیٹ پر 3 گھنٹے تک بیٹنگ کی اور خوب پریکٹس کی ہے۔بائولرز نے بھی فل لینتھ کے ساتھ گیند بازی کی ہے۔رشی پنت فٹ محسوس ہوئے ہیں۔آج 18 فروری کو ٹریننگ غیر یقینی کا شکار ہے۔