برسبین۔کرک اگین رپورٹ
جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر چھوڑ گئے ،گابا پہنچ گئے
ایک جانب پاکستان اور بھارت میں خاص کر کرکٹ فینز اور بڑے بڑے لوگوں کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر سے چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے حتمی طور پر کیا اعلان سامنے اتا ہے، جسے سرکاری اعلان کہا جائے گا تو دوسری جانب حال ہی میں ائی سی سی کی چیئرمین شپ سنبھالنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری جے شاہ۔ جی ہاں جے شاہ آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین دبئی سے نکل گئے ہیں ۔انہوں نے تھوڑی دیر قبل برسبین میں لینڈ کیا ہے۔ ان کے ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سیکرٹری بھی ہیں جو اس وقت قائم مقام سیکرٹری ہیں اور پاکستان اور بھارت میں جاری معاملات میں وہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جے شاہ گابا میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے پہنچے ہیں ۔وہ آسٹریلیا میں مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے گابا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے ۔یوں لگتا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے بیک ڈور سارے معاملات سیٹ ہو گئے ہیں ۔چھوٹی چھوٹی چیزیں طے ہوریی ہیں۔