کولمبو،کرک اگین رپورٹ
جے سوریا بھی آئی سی سی کے کوڈ آف اینٹی کرپشن یونٹ سے سزا پاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سری لنکا کرکٹ میں نئی ذمہ داریوں کیلئے تیار ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بحران میں ہے،آئی سی سی کی نرم مگر معطل شدہ پابندی ہے۔اب معلوم ہوا ہے کہ جے سوریا کو سری لنکا کرکٹ نے بڑی پیش کش کردی ہے۔سری لنکا کرکٹ کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے لیے فل ٹائم کرکٹ کنسلٹنٹبننے کے لیے تیار ہیں۔جے سوریا کے کردار میں حکمت عملی کی منصوبہ بندی، تکنیکی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ تربیت، کوچنگ اور قومی ٹیم کی مجموعی ترقی میں بصیرت فراہم کرنا شامل ہوگا۔ اطلاع ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ابھی تک اس تجویز کی منظوری نہیں دی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جے سوریا نے اپنی سروس کے لیے ماہانہ 50 لاکھ روپے کا پیکیج مانگا تھا۔
ادھر پاکستان میں سلمان بٹ کا نام آتے ہی شور مچ جاتا جا ہے۔سزا اگر سلمان بٹ کو ہئی ہے تو جے سوریا کو بھی سزا ملی ہے۔