کارڈف،کرک اگین رپورٹ۔جوئے روٹ کا نیا ریکارڈ بڑا اعزاز،ویسٹ انڈیز سے ہارا ہوا ون ڈے میچ بھی جتوادیا۔اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری پالی ہے۔جوئے روٹ کا بڑا کارنامہ۔انگلینڈ کیلئے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ سکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔سابق کپتان اوئن مورگن کو پیچھے چھوڑا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری 3 ون ڈے میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے 18 ویں سنچری بھی سکور کی اور یہی نہیں ایک موقع پر اپنی ٹیم کو شکست کے دہانے سے واپس لانے میں اہم کردار اداکیا۔کارڈف میں ویسٹ انڈیز نے ایک موقع پر 205 رنز 2 وکٹ پر کرلئے تھے اور35 اوورز کا کھیل ہوا تھا،یہاں سے انگلش بائولرز نے واپسی کی اور آخری 15 اوورز نہیں کھیلنے دیئے اور47.4 اوورز میں پوری ویسٹ انڈیز ٹیم308 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔کیسی کارٹے نے شاندار سنچری سکور کی۔وہ 103 رنزبناکر گئے۔کپتان شائی ہوپ نے 78 رنزکی اہم اننگ کھیلی۔برینڈن کنگ نے 59 رنزجوڑے۔
ویسٹ انڈیز کیلئے عادل رشید اور ثاقب محمود بھاری پڑے۔عادل رشید نے 63 رنزکے عوض 4 اور ثاقب محمود نے37 رنزکے ساتھ 3 وکٹیں لیں۔
جوئے روٹ کی کتنے برسوں،کتنی ون ڈے اننگز کے بعد سنچری،حیران کن رزلٹ
جواب میں انگلینڈ کا آغاز تباہ کن تھا،ایسا لگا کہ ویسٹ انڈیز آج سیریز برابر کرکے سنسنی پھیلادے گا۔دونوں اوپنرز جیمی سمتھ اور بین ڈکٹ صفر پر باہر گئے۔کپتان ہیری بروک نے جوئے روٹ کے ساتھ مل کر تباہی سے بچایا لیکن ہیری بروک47 رنزبناکر گئے اور انتہائی اہم نام جوس بٹلر ساتھ ہی صفر پر پویلین چل پڑے۔انگلینڈیکدم 93 رنزپر 4 وکٹ گنواچکا تھا۔جیکب بیتھل بھی 17 رنز سے آگے نہ جاسکے۔133 پر 5 واں نقصان انگلینڈ کیلئے الارم تھا۔انگلینڈ کی آخری امید جوئے روٹ سے جڑی تھی جو 42 رنز کراس کرکے سابق کپتان اوئن مورگن کے دیرینہ ریکارڈ6957 کو پیچھے چھوڑ گئے۔انہوں نے یہ 179 ویں میچ میں کیا،مورگن نے اس کیلئے 225 ون ڈے کھیل رکھے تھے۔یہی نہیں جوئے روٹ گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹر بھی بنے تھے۔انہوں نے ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑا تھا۔وہ انٹر نیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچری بنانے والے 8 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
جوئے روٹ کو ول جیکس نے سپورٹ کیا اور شراکت داری بناکر انگلینڈ کو بڑی رسوائی سے بچالیا۔جوئے روٹ نے کیریئر کی18 ویں سنچری مکمل کرکے بھی کوئی غلطی نہیں کی اور سکور میں تیزی لاتے گئے۔انگلینڈ کو آخری 54 بالز پر 53 رنزدرکارتھے۔ویسٹ انڈیز کو چھٹی کامیابی تب ملی،جب میچ ہاتھ سے نکل گیا۔276 کے سکور پر ول جیکس 49 رنزبناکر گئے،انہیں جوزف نے ایل بی آئوٹ کیا۔جوئے روٹ کے ساتھ چھٹی وکٹ پر143 رنزکی شراکت کا یہاں خاتمہ ہوا۔288 کے سکور پر برینڈن کاکس 7 ویں نقصان کی صورت میں کارڈف گرائونڈ سے گئے تو ویسٹ انڈین جنون عروج پر ہوگیا۔وہ 2 کرسکے۔انگلینڈ27 بالز پر 21 رنز دوری پر تھا۔یہ تھوڑی دیر کی خوشی تھی،کیونکہ جوئے روٹ میچ وننگ سنچری سے اوپر کھڑے تھے۔انہوںنے جیت کے ساتھ ہی جان چھوڑی۔وہ 139 بالز پر166 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔2 چھکے اور 20 چوکے لگائے۔انگلینڈ نے ہدف7 گیندیں قبل پورا کرکے312 رنزبناکر میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں لیں اور اس کیلئے 10اوورز میں صرف 31رنز دیئے۔