اپ ڈیٹ۔ملتان کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز چائے کے وقفہ تک انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 351 رنزبنالئے تھے۔جوئے روٹ 119 اور ہیری بروک 64 پر تھے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔جوئے روٹ ریکارڈز پر ریکارڈز کی جانب۔ملتان ان کیلئے خوش قسمت۔پاکستان کے یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،ایسا پہلی بار ہوا کہ پاکستان میں بنائی گئی پہلی سنچری یونس خان کو پیچھے چھوڑ گئی۔
انگلینڈ کے جوئے روٹ نے جہاں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے ہم وطن ایلسٹر کک کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ پیچھے کرکے اپنے نام کیا،وہاں انہوں نے جب سنچری مکمل کی،تو یہ ان کے کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔۔انہوں نے یونس خان،برائن لارا،سنیل گاواسکر،جے وردھنے کی 34 سنچریز کو بھی پیچھے چھوڑا،وہاں ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم انگلینڈ اور جوئے روٹ کیلئے تاریخ رقم کرگیا،بڑا اعزاز حاصل
انگلینڈ کے سپر سٹار کھلاڑی جوئے روٹ نے پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی۔ یہ ان کے کیریئر کی جہاں 35ویں سینچری ہے اپنے ملک کے لیے لیکن پاکستان کی سرزمین پر پہلی سینچری ہے۔ اتنے طویل کیریئر میں چونکہ میں پاکستان میں زیادہ دوروں کا موقع نہیں ملا ۔دو سال قبل جب وہ پاکستان ائے تھے تو زیادہ فارم میں نہیں تھے۔ وہ سنچری نہیں کر سکے تھے اب 2024 میں ملتان ٹیسٹ میں جو کہ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہے اس کے تیسرے دن تھانے کے وقفے کے بعد انہوں نے اپنی شاندار سنچری مکمل کی ہے۔