| | | |

کاکول کیمپ،خوف اور شکوے،جنریٹر کی بولتی بند،شاداب کا مزا اڑگیا،نسیم کاجواب سب کچھ کہہ گیا

کاکول،کرک اگین رپورٹ

کاکول کیمپ،خوف اور شکوے،جنریٹر کی بولتی بند،شاداب کا مزا اڑگیا،نسیم کاجواب سب کچھ کہہ گیا۔کاکول ٹریننگ کیمپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے خواب ہی بکھر گئے،ایک نے کہدیا کہ ورلڈٹی 20 کے لئے ابھی تیاری نہیں ہے۔دوسرے نے کہدیا کہ مزا نہیں آرہا،تیسرا اپنا جنریٹر بھی بھول گیا ہے اور ہمیشہ مذاق کرنے والے سے پوچھا گیا تو تو اس نے کہدیا کہ خود مذاق لگ رہے ہیں۔

کاکول میں جاری پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑی اکتائے ہوئے ہیں۔روزے کے ساتھ کھلاڑی مشکل میں ہیں۔پی سی بی ویڈیو میں دیکھاگیا کہ سوال پوچھنے والے نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں،تو ایک کھلاڑی نے فوری ٹوکا کہ نہیں،تم ہمارے ساتھ نہیں ہو،ریس میں نہیں تھے۔

شاداب خان سے پوچھا گیا کہ مذا آرہا ہے تو مسکین سی صورت بناکر فوری جواب دیا کہ باالکل نہیں۔نسیم شاہ سے پوچھا گیا کہ ورلڈکپ کیلئے تیار ہو،اس نے نہایت مرے مرے لہجہ میں جواب میں کہا کہ ابھی۔ابھی تو ورلڈکپ کے لئے تیار نہیں ہوں،مطلب ایسی تیسی پھر گئی ہے۔

حارث رئوف کا خواب تھا کہ ملٹری میں جاتے،پہنچ گئے ہیں،شاید کرکٹ ٹیم کی جان بخشی ہوجائے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا کیمپ حوصلہ سے زیادہ خوف اور خوشی سے زیادہ شکوے سے بھرا ہے۔ہر ل جنریٹر چلانے والے حسن علی کی بند ہوگئی،کہتے کہ جنریٹر بھی بند ہے اور مذاق بھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *