ڈبلن،کرک اگین رپورٹ
کاکول ٹریننگ،ٹی 20 ورلڈکپ تیاری کا بھانڈا ڈبلن میں پھوٹ گیا،پاکستان آئرلینڈ سے ہارگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے بلکہ تازہ ترین بگ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ تاریخ میں پاکستان آئرلینڈ جیسی بچوں کی ٹیم کے خلاف ہسٹری کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہی تھی اور ہارگئی۔ٹی 20 ورلڈکپ تیاری کا بھانڈا ڈبلن میں پھوٹ گیا،کاکول ٹریننگ کا تماشہ یورپ میں سج گیا۔
ڈبلن میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ 5 وکٹ سے جیت کر برتری حاصل کی ہے۔پاکستانی فل سٹرینتھ ناکامی کی تصویر بن گئی،آفریدی کام آئے اور نہ عماد۔شاداب چلے اور نہ کوئی جو باقی تھا۔میزبان ٹیم نے 183 رنزکا ہدف ویں اوور میں حاصل کرلیا۔اننگ کی خاص بات اوپنر اینڈی بلبرائن کی شاندار فائٹنگ تھی،انہوں نے رنزبنائے۔کپتان پال سٹرلنگ 8 اور ٹکر 4 کرسکے،ہیری ٹیکٹر نے 36 اور جارج ڈوکرل کے 24 رنز نے ہی پاکستانیوں کی ہمت توڑڈالی۔
آئرلینڈ کو 12 بالز پر 18 رنزدرکار تھے اور شاہین 19 واں اوور کروانے آئے،انہوں نے خطرناک بنے اینڈی بلبرائن کو 77 کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کرکے بڑا زخم دیا۔انہوں نے 55 بالیں کھیلیں۔آئرلینڈ کو 6 بالز پر 11 اور پھر 4 بالز پر 7 رنر درکار تھے۔عباس آفریدی آخری اوور کررہے تھے،چوکا لگوایا،ڈبلز بنوائے۔3 بالز پر 5 رنز درکار تھے کہ چوکا لگا۔اگلی بال پر ہدف مکمل ہوا۔آئرلینڈنے ائیک بال قبل ہدف مکمل کرکے5 وکٹ کی جیت نام کی۔عباس نے 2 وکٹیں لیں۔
بابر اعظم ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے،آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ٹاس ہارنے پر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182 رنزبزنائے۔ایک موقع پر 15 اوورز میں 123 رنز پر 5 آئوٹ تھے۔صائم ایوب کے 29 بالز پر 45 اور بابر اعظم کے 43 بالز پر 57 رنز تھے۔فخرزمان 18 بالز پر 20 ہی کرسکے۔اعظم خان اور شاداب خان صفر پر گئے۔افتخار احمد نے15 بالز پر 37 کرکے کام دکھایا۔کریک ینگ نے 2 وکٹیں لیں۔