| | | |

بابر اعظم ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے،آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے،آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابرا عظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر نہیں کیا بلکہ توڑدیا ہے،دنیائے کرکٹ میں اب وہ ففٹی پلس انٹرنیشنل اننگ کھیلنے والے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔

ڈبلن میں آئرلئینڈ کے خلاف 3 میچزکی سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بابر اعظم نے 57 رنزکی اننگ کھیلی۔یہ ان کی 108 ویں اننگ تھی،جن میں سے 38 میں وہ ففٹی پلس کرنے والے ایسے بیٹر بن گئے کہ ان کی اننگز سب سے کم ہیں۔اس سے قبل ویرات کوہلی 109 انٹرنیشنل اننگز میں 38 بار ففٹی پلس کے ساتھ واحد بیٹر تھے۔

رضوان کس کی غلطی سے آئوٹ،بابر بیک فٹ پر چلے گئے،ریکارڈ منتظر

پاکستان نے 6 وکٹ پر 182 اسکور کیا۔آئرلینڈ نےچوتھے اوور میں ایک وکٹ پر27 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *