ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
رواں سال کے ٹی 20ورلڈکپ کی دوسری،اوور آل چھٹی ہیٹ ٹرک،آئرش بائولر نے تاریخ رقم کردی،کارنامہ ایڈیلیڈ کے میدان میں سرانجام دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آئرش ٹیم آئی سی سی ٹی 20 مینز ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے آخری،مگر اہم ترین میچ میں 186 رنزکے تعاقب میں ہے۔سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کا جیتنا ضروری ہے۔کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹ پر 185 اسکور کئے۔اننگ کی خاص بات جہاں کپتان کین ولیمسن کی ہاف سنچری اننگ تھی،وہاں انہوں نے حریف بائولر جوش لٹل کی ہیٹ ٹرک کی بنیاد بھی رکھ دی۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ٹاس ہارنے کے باوجود کیویز کو پہلے بیٹنگ مل گئی
واقعہ یہ ہے کہ آئرش لیفٹ ہینڈ پیسر کا پہلا شکار وہ بنے۔اس کے بعد اگلی 2 بالز پر پر جمی نیشام اورمچل سینٹر سامنے آئے اور پہلی ہی بال پر ایل بی قرار دیئے گئے۔دونوں کیوی بیٹرز نے فیصلے چیلنج کئے لیکن ریویو میں وہ ناکام رہے۔یوں 23 سالہ پیسر ہیٹ ٹرک کرگئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں کسی بھی بائولر کی یہ چھٹی ہیٹ ٹرک ہے۔اس سال کی دوسری ہے۔آئرلینڈ کے لئے بھی یہ دوسری بار کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے۔پہلی بار گزشتہ سال کے ٹی 20 ورلڈکپ میں کورٹز کمفر نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
جوش لٹل اننگ کا 19 واں اوور کررہے تھے،جس میں انہوں نے صرف 3 رنز دیئے لیکن میچ کے فیگرز 4 اوورز میں 22 رنزکے عوض 3 وکٹ رہے۔
آئرش ٹیم نے جواب میں چھٹے اوور تک بنا کسی نقصان کے 38 اسکور بنالئے تھے۔