ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ
دورہ پکستان سے قبل کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ٹم سائوتھی نئے ٹیسٹ کپتان ہونگے۔سلیمسن محدود اوورز فارمیٹ کی کپتانی جاری رکھیں گے۔تینیوں فارمیٹ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے اسکواڈز کا بھی اعلان کردیا ہے۔
کین ولیمسن نے 2016 سے اب تک 40 ٹیسٹ میچزکی کپتانی کی۔22 جیتے،10 ہارے اور 8 ڈرا کھیلے۔57 فیصد وننگ تناسب رہا۔11 سنچریز بطور کپتان بنائیں جو ملکی ریکارڈ بھی ہے۔
کیوی ٹیم اگلے ہفتہ کے آخر میں پاکستان آرہی ہے۔26 دسمبر سے پہلا ٹیسٹ کراچی میں کھیلے گی۔3 جنوری سے ملتان میں دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا۔کین ولیسمن کی کپتانی میں ٹیم 10 جنوری سے کراچی میں شیڈول 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
پاکستان میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ رکھ لیاگیا،نیوزی لینڈ سیریز شیڈول میں ترمیم
پاکستان کے دورے کے لئے ٹم سائوتھی 31 ویں کیوی کپتان کے طور پر لیڈ کریں گے،دیگر پلیئرز میںٹام بلنڈل کپتان،مچل بریسویل،میٹ ہنری،ڈیوون کونوے،ڈیرل مچل،ٹام لیتھم،ہنری نکولس،اجاز پٹیل،ایش سودھی،گلین فلپس،نیل ویگنر،بلیئر ٹکنر،کین ولیمسن اورول ینگ شامل ہیں۔
ٹرینٹ بولٹ دستیاب نہیں ہیں۔جیمسن ان فٹ ہیں۔کیوی ٹیم 2003 کے بعد پہلا دورہ پاکستان کرے گی۔