| | | | | | | |

پاکستان میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ رکھ لیاگیا،نیوزی لینڈ سیریز شیڈول میں ترمیم

لاہور،ملتان:کرک اگین رپورٹ

پاکستان میں پہلی بار باکسنگ ڈے ٹیسٹ رکھ لیا گیا۔نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں قدرے ترمیم کی گئی ہے۔اس سے قبل کیوی ٹیم نے 27 دسمبر سے پہلا ٹیسٹ کھیلنا تھا،اسے اب 26 دسمبر سے کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا،جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کایہ ہوم کرکٹ سیزن ہوتا ہے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ وہاں ملتے ہیں لیکن اب پاکستان میں بھی یہ روایت پڑگئی ہے۔

پی سی بی کے نئے اعلان کے مطابق  2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری 2023 سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  شروع ہوگا۔

دونوں ممالک 3 ون ڈے میچز 10 جنوری،12 اور 14 جنوری کوکراچی میں کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *