| | |

کین ولیمسن کے ہاں بیٹی کی پیدائش،ویرات کوہلی سے کیوں منفرد

ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ

کین ولیمسن کے ہاں بیٹی کی پیدائش،ویرات کوہلی سے کیوں منفرد،ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے تو اس کے ٹھیک 13 روز بعد کین ولیمسن نے اپنی بچی کی پیدائش کی نیوز بریک کی ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ ویرات کوہلی اس دوران انگلینڈ کے خلاف 5 میچزکی ہوم ٹیسٹ سیریز سے دور ہوگئے لیکن کین ولیمسن کل سے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل سے،29 برس میں کیویزکتنے میچ جیت سکے،دلچسپ تجزیہ

نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی کین ولیمسن اور ان کی اہلیہ سارہ نے اپنے تیسرے بچے یعنی بچی کو خوش آمدید کہا ہے۔ اس جوڑے کے مزید دو بچے ہیں۔ایک سال کا بیٹا اور تین سالہ بیٹی۔

ولیمسن نے  حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنی 30 ویں، 31 ویں اور 32 ویں ٹیسٹ سنچریاں اسکور کیں، جس سے وہ ٹیسٹ سنچریوں میں 11 ویں نمبر پر آ گئے۔ولیمسن کے شاندار ٹیسٹ کیریئر سے پہلے مارٹن کرو کے پاس 77 میچوں میں 17 کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کسی کھلاڑی کی طرف سے اس سطح پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ تھا۔ ولیمسن، جنہوں نے 98 ٹیسٹ کھیلے ہیں، اپنے کیریئر کے اختتام تک اس تعداد کو دوگنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *