لاہور،کرک اگین رپورٹ۔کراچی کنگز پی ایس ایل 10 سے چلتا کردیا گیا،لاہور قلندرز نے پہلا ایلمنٹر جیت لیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہوم ایڈوانٹج،ہوم پچ کا درست استعمال۔لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل 10 سے چلتا کردیا۔ایلمنٹر1 جیت کر ایلمنٹر 2 میں جگہ بنالی،جہاں اس کا مقابلہ کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا اور یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ پی ایس ایل 10 فائنل میں کون کھیلے گا۔
جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں کھیلنے والی کراچی کنگز ٹیم ٹاس ضرور جیتی،مرضی سے پہلے بیٹنگ کی اور قلندرز کی ناقص فیلڈنگ،فاضل رنزکی مدد سے بہر حال 8 وکٹ پر 191 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ڈیوڈ وارنر کے52 بالز پر 75 رنز آخر اننگتک زبردست مزاحمت تھے لیکن کسی نے ان کا فائدہ نہ اٹھایا۔ٹم سیفرٹ 16،جیمز ونس 4 اورسعد بیگ 11،عرفان خان 18 کرسکے۔آخر میںخوشدل شاہ کے 14 بالز پر 27 اورمحمد نبی کے 10 بالز پر 16 رنزکی کوئی قیمت ہوسکتی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو 2 وکٹ کیلئے 47 رنزپڑے۔حارث رئوف نے تنقید نگاروں کو بہتر جواب دیا اور35 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں لاہور قلندرز کیلئے فخرزمان آج کچھ ثابت کررہے تھے۔انہوں نے جلاد بن کر اٹیک کیااوپنر محمد نعیم کو 14 پر باہر کرکے بھی کراچی کنگز کو سکون نہ ملا۔فخرزمان 8 اوورز میں 75 سکور تک لے گئے تھے،یہاں کنگز کو فخرزمان کی بڑی وکٹ ملی جو 28 بالز پر 47 رنزبناکر فواد علی کی بال پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یہ بھی کافی نہ تھا،وارنر کے پاس سکون کے سانس کا کوئی لمحہ نہ تھا،جب عبداللہ شفیق نے فخرزمان سے بھی دو ہاتھ آگے جاکر لاٹھی چارج کردیا۔ انہوں نے 5 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 35 بالز پر 65 رنزبناکر کراچی کنگز کو جیت سے یقینی طور پر دور کیا۔ان کی وکٹ158 پر گری تو 28 بالز کا کھیل باقی تھا اور فتح34 رنزکی دوری پرتھی،ویسے حسن علی کی بال پر جیمز ونس نے مشکل کیچ لیا تھا۔کوشال پریرا اور راجا پکاسا قلندرز کی باگ دوڑ سنبھال چکے تھے۔18.4 اوورز میں ہدف 4 وکٹ پر مکمل ہوا۔کوشال پریرا 30 کرکے آئوٹ ہوئے۔راجا پکاسا 23 پر ناٹ آئوٹ رہے۔لاہور قلندرز نے6 وکٹ سے میچ جیت لیا۔
کراچی کنگز کو حسن علی کو 37 رنزکے عوض 2 وکٹیں ملیں۔