| | | | | | |

کراچی کنگز کو لوسکورنگ شو میں بھی جھٹکا،پشاور پہلے نمبر پر آگیا،آج کون کہاں لڑھک سکتا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی کنگز کو لوسکورنگ شو میں بھی جھٹکا،پشاور پہلے نمبر پر آگیا،آج کون کہاں لڑھک سکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9،جاتے جاتے کراچی کنگز پشاور زلمی  سے سنسنی خیز انداز میں صرف 2 رنز سے ہارگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جاتے جاتے کراچی کنگز پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا  نہ دے سکی۔پی ایس ایل 9 میں پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن کا خواب  پورا ہواہے۔یوں اب  پشاور زلمی کی  موجودہ پوزیشن نمبر 1 ہے جو ایک کنڈیشن میں نمبر 4 بھی ہوسکتی تھی  لیکن ٹاپ 2 میں جانے میں وہ  کامیاب ہوگئے ہیں۔

پیرکی شب نیشنل بنک ایرینا میں سلو پچ،خطرناک وکٹ پر کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز  پشاور زلمی سے سخت مقابلہ کے بعد 2 رنز سے ہارگئی۔ٹاس جیتنے والے بابر اعظم  اگر چہ پچ ریڈنگ میں ناکام ہوگئے اور پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ٹیم بیس اوورز میں6 وکٹ پر 147 ہی رنزبناسکی،وکٹ اسپنرز کیلئے موزوں تھی۔بابر اعظم نے کیریئر میں 25 ہزار رنز مکمل کئے۔ہاف سنچری کرتے ہی 51 رنزبناکر اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوگئے۔رومین پاول نے 30 اسکور کئے۔

جواب میں کراچی کنگز کیلئے ٹم سائفرٹ اورجیمز ونس نے بااعتماد آغازکیا۔ایک موقع پر وکٹ کیپر حارث نے صائم ایوب کی بال پر کیچ ڈراپ کیا،ساتھ ہی سٹمپ آئوٹ کا چانس بھی دے گئے۔پشور زلمی کو پہلی وکٹ 61 پر ملی جب  جیمز ونس 21 رنزبناکر نوین الحق کا شکار بنے،شان مسعود آتے ہی صفر پرصائم ایوب کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔کراچی کنگز 61 رنزکے آغاز کے باوجود بھی دبائو میں آگئی۔ٹم سیفرٹ 41 رنزبناکر گئے۔شعیب ملک کو چانس ملا لیکن وہ  فائدہ  نہ لے سکے۔18 ویں اوور میں 117 کے اسکور پر 22 رنزبناکر چلے بنے،2 اوورز میں 25 رنز درکار تھے کہ کیرون پولارڈ 4 بالز ضائع کرکے ایک پر آئوٹ ہوگئے۔آخری اوور میں 17 رنزبنانے تھے۔عرفان خان نیازی 39 رنزبناکر موجود تھے۔پہلی 2 بالز پر ڈبلز اورتیسری بال پر چوکالگا،بائولر عامر جمال تھے۔اب 3 بالز پر 9 رنزباقی تھے۔انور علی مسلسل کھیلے جارہے تھے،اگلی بال پر ایک اور چوکا رسید کیا،2 بالز پر 5 اور ایک بال پر  رہ گئے،نیازی سامنے آگئے تھے۔بال ضائع ہوگئی اور پشاور زلمی سنسنی خیز مقابلہ میں 2 رنز سے جیت گئے۔نیازی39 اور انور علی 14 پر ناٹ آئوت تھے۔نوین الحق نے 2 وکٹیں لیں،کراچی کنگز 5 وکٹ پر 145 رنزبناسکی۔

کراچی کنگز نے اپبے 10 پی ایس ایل 9 میچز میں سے 4 جیتے  اور 6 ہارے ہیں۔یوں وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ  فاصلے پر رہے اور 5 ویں پوزیشن بنائی۔اس سے انہیں پلے آف تک پہنچنے میں کامیابی نہ ملی۔ادھر پشاور زلمی جیت کے بعد  دس میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے پر ہے۔وہ ٹاپ 2 میں پہنچ گئی اور ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ اب  دوسرے نمبر پر ہے۔

منگل 12 مارچ 2024 کو پی ایس ایل 9 کا آخری لیگ میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کھیلیں گے،ملتان  جیتا وہ ایونٹ میں نمبر ون پوزیشن لے گا،ملتان جیتا تو 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہوگا۔کوئٹہ جیتا تو 13 پوائنٹس کے ساتھ پشاور کے برابر ہوگا لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ دوسرے نمبر پر ہوگا۔یوں ملتان تیسرے پر لڑھک جائے گا۔

اگر ملتان نے کامیابی اپنے نام کی تو ملتان 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور زلمی 13 کے ساتھ دوسرے،اسلام آباد 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،کوئٹہ 11 پوائنٹس کے ساتھ  چوتھے نمبر پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *