کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوتی جارہی ہے۔سیریز بھی ہاتھ سے نکل رہی ہے۔دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز لنچ تک کیویز نے 1 وکٹ پر 76 اسکور بنالئے ہیں۔کین ولیمسن 29 اور ٹام لیتھم 37 پر ہیں۔ڈیوون کونوے میر حمزہ کے ہاتھوں صفر پر بولڈ ہوئے لیکن کیویز کی مجموعی برتری 117 رنزکی ہوگئی ہے اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔کیوی ٹیم پاکستان کے لئے چوتھی اننگ میں 300 کے ہدف کو سیٹ کرنے کے مشن پر ہے۔
ادھر وکٹ خراب کرنے کی کوشش میں امپائر علم ڈار نے کین ولیمسن کو زبانی وارننگ دی ہے۔سابق کیوی کپتان نے ماننے سے انکار کیا ہے اور تکرار کی ہے کہ وہ جمپ لگاکر ڈینجرس ایریا سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔امپائر نے ان کی وضاحت مسترد کی ہے۔
کراچی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی برتری ،سعود شکیل ناقابل شکست
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اس سیریز مین پاکستان اپنا آخری میچ کھیل رہا ہے۔جمعرات کی صبح ٹیم 408 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔یوں کیویز کو 449 رنزبنانے کی وجہ سے پہلی اننگ میں قیمتی 41 رنزکی سبقت حاصل ہے۔