کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔خسارہ دور کرتے 2 وکٹیں کھودی ہیں،ابھی 97 رنزباقی ہیں۔پاکستان نے کھیل کے خاتمہ تک2 وکٹ پر 77 اسکور کئے۔پہلی اننگ کا خسارہ دور کرنے کے لئے مزید 97 رنزباقی ہیں۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 9 وکٹ پر 612 اسکور کے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی تھی۔کین ولیمسن 200 پر ناقابل شکست تھے۔
دوسری اننگ میں پاکستان کے شان مسعود 10 اور عبداللہ شفیق17 بناکر گئے۔امام الحق 45 پر ناٹ آئوٹ ہیں،آخری اوور میں انہوں نے رن آئوٹ سے بچنے کے لئے خوفناک ڈائیو لگادی،جس سے وہ رن آئوٹ سے تو بچ گئے لیکن زخمی ہوتے بال بال بچے،پہلے تھرو والا بال ان کے اوپر سے گزرا،پھر وہ خود گرائونڈ میں گھسٹنے سے کسی بڑی انجری سے بچ گئے۔
بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کا پہلا جھگڑا،کپتان غصہ میں،رمیزراجہ اور صحافیوں کی لڑائی
پاکستان کے 438 رنزکے جواب میں نیوزی لینڈ نے 174 رنزکی سبقت کے ساتھ 612 رنزبنائے تھے۔بظاہر کیویز کا غلبہ ہے۔پاکستان میچ ڈرا کرنے کی جانب جارہا ہے اور کیویز جیتنے کی کوشش میں ہیں۔