| | | | |

بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کا پہلا جھگڑا،کپتان غصہ میں،رمیزراجہ اور صحافیوں کی لڑائی

لاہور،کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نئی عبوری سلیکشن کمیٹی میںپہلا بڑا اختلاف ہوگیا ہے،ادھر پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور لاہور کےسپورٹس صحافیوں میں نیا پھڈا جاری ہے۔

صورتحال نہایت خراب ہے۔پاکستانی کپتان بابراعظم تو اس لئے ناراض ہوئےہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کے لئے جن پلیئرز کا اعلان کیا گیا،ان کا سرے سے ان کو علم ہی نہ تھا۔اس کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے سامنے کیا ہے اور جب انہیں کسی ساتھی پلیئر نے بتایا تو وہ غصہ میں آگئے۔شاہد آفریدی کی قیادت میں کام کرنے والی کمیٹی نے جن 22 پلیئرزکا انتخاب کیا،ان میں فخرزمان نہیں ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ،بابر اعظم شامل،سکندر رضا کا بڑھ کر اعزاز

اسی طرح پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور لاہوری صحافیوں میں ٹھن گئی ہے،انہوں نے اپنے انٹرویو میں ایک 2 یا بہت کم کوچھوڑ کرسب کو بکائو مال کہا تھا۔اس پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے احتجاجی پریس ریلیز جاری کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *