ولنگٹن،کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی سیریز سے باہر،2 نئے فیصلے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری پاکستان کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں ۔ وہ اپنے انجری بحالی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہنری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے دوران اپنے دائیں کندھے پر چوٹ لگوابیٹھے تھے۔
کینٹربری کے تیز گیند باز زیک فولکس کو سیریز کے بقیہ دو میچوں کے لیے ہنری کی جگہ پر برقرار رکھا گیا ہے، 22 سالہ کھلاڑی کو پہلے تین میچوں کے لیے بلایا گیا تھا۔ول اورکےجو اصل میں ابتدائی تین میچز کے لیے تھے، کائل جیمیسن کی جگہ آخری دو میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔
بلیک کیپس پاکستان کے خلاف اتوار کو تورنگا کے بے اوول اور بدھ کی رات ویلنگٹن کے اسکائی اسٹیڈیم میں بقیہ میچز کھیلے گا۔