کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
کیوی کپتان میزبان،بابر اور نور مہمان،کوئز میں سخت مقابلہ،کون بنا سلطان۔نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ کے موقع پر میزبان ملک میں بھی جوش وخروش ہے،کرکٹ ماحول گرم ہے،اسے کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور بنگلہ دیش کے عبوری قائدنور الحسن نے ٹیوی شو سجالیا۔رولز کی خلاف ورزی بھی ہوئی۔غلط جوابات بھی ہوئے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن میزبان تھے،انہوں نے کوئز شروع کرنے سے قبل رولز بتائے اور پہلا سوال یہ کیا کہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کا نام کیا ہے۔ بابر اعظم نے ہاتھ کھڑا کیا تو بنگلہ دیشی کپتان جواب دینے لگے۔کین ولیمسن بولے کہ جواب درست ہے لیکن رولز کے مطابق نہیں۔اس پر پاکستانی کپتان نے جواب دیا۔پاکستان
کین ولیمسن پہلے تو بولے ،یس لیکن پھر کہا کہ ناٹ پاکستان۔بابر نے پھر درست جواب دیا۔
کرائسٹ چرچ میں رضوان اور رضوان،باقی فلاپ،بنگلہ دیش کو 168 رنزکا ہدف
کیوی کپتان کین ولیمسن نے اگلا سوال یہ کیا کہ نیوزی لینڈ کی آبادی کتنی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے سمیت ایک،2 کہ کرگنتی شروع کی تو اس پر سب مسکرا پڑے۔کہیں سے آواز آئی کہ 5 ملین تو بابر اعظم نے 5 ملین کا جواب دیا۔اس پر کین ولیمسن بولے کہ بیک سائیڈ سے چیٹنگ ہوئی ہے،ایک نمبر بھی بابر کا کاٹ لیا گیا۔
اگلا سوال یہ تھاکہ نیوزی لینڈ کا بڑاشہر کون سا ہے،اس پر بنگلہ دیشی کپتان بولے۔آک لینڈ۔اس پر کین ولیمسن نے کہا کہ درست،بابر کے ساتھ مقابلہ 1-1 سے برابر ہوگیا۔
کین ولیمسن نے اپنا مشہور پرندے کا نام پوچھا تو جواب تھا کیوی۔یہاں ایک بار پھر بابر نے مذاق کیا کہ بنگلہ دیش،اس پر پھر قہقہے لگے۔نورالحسن کو برتری ہوگئی تھی۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا پوچھا گیا تو بابر نے ایک بارپھر پاکستان کہا لیکن یہ مذاق تھا،درست جواب پر مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا۔
کیون ولیمسن نے پوچھا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے زیادہ میچز کس نے کھیلے ہیں۔بابر نے پھر جواب دیا کہ پاکستان لیکن کین ولیمسن اس بار زیادہ نہیں مسکرائے،بابر نے جلدی سے مارک ٹیلر کا نام لیا۔جواب درست تھا۔بابر اعظم یہ مقابلہ 2-3 سے جیت گئے۔