| | | |

رضوان 2 بار گرپڑے،بنگلہ دیش فیلڈر بھی لیٹ گئے

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش 3 ملکی ٹی 20 کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ محمد رضوان شروع کے 5 اوورز میں 2 بار گرپڑے لیکن اننگ جاری اور بیٹنگ ہورہی ہے۔

شروع کے اوورز میں پہلی بار رضوان اس لئے گرے کہ دوسرے رن کے چکر میں ان کے پائوں سلپ ہوئے اور مکمل وہ نیچے گرے۔

دوسری مرتبہایسے گرے کہ  بابر اعظم نے شاٹ کھیلی،رضوان رن کے لئے بھاگ پڑے لیکن یہ ہوا کہ مڈ آن پوزیشن پر فیلڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی پہلے پھسلے اور گرے،یوں وہ بال ہی نہ پکڑسکے۔یوں محمد رضوان اس سے بے خبر تھے،انہوں نے رن آئوٹ سے بچنے کے لئے لمبی ڈائیو لگادی،یون وہ بھی وکٹ پر لیٹ پڑے۔

ادھر پاکستانی کپتان بابر اعظم آئوٹ ہوگئے۔وہ 25 بالز پر 22 رنزبناسکے۔پاکستان نے ایک وکٹ پر52 اسکور بنائے تھے۔8 ویں اوورکا کھیل جاری تھا۔نیوزی لینڈ 3 ملکی کپ کا آغاز آج 7 اکتوبر کوہوا ہے۔ٹاس بنگلہ دیش جیتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *